Naturvernforbundetکیا ہے؟ – Urdu

 

Naturvernforbundetکا مطلب «نیچر کنزرویشن ایسوسی ایشن»ہے۔ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو ناروے کے قدرتی منظر کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔ پورے ملک میں ہمارے پاس 35,000 سے زائد ممبران، اور 100 سے زائد مقامی گروپس ہیں

Naturvernforbundet قدرتی منظر اور ماحولیات دونوں کی حفاظت کے لیے، سیاسی اور مقامی مسائل کے ساتھ کام کرتا ہے۔ فی الحال پہلے سے بہت کم قدرتی منظر بچے ہیں، اور بہت سے جانوروں اور پودوں کو خطرہ لاحق ہے۔ جہاں پر جنگلات ہوا کرتے تھے وہاں پر پارکنگ لاٹس، گھر اور سڑکیں بن گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، آب و ہوا کی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہم مسائل سے متعلق معلومات کو پھیلانے کے لیے کام کرتے ہیں، اور ہم سیاستدانوں اور فیصلہ سازوں کو قدرتی منظر کی بہترین دیکھ بھال کے لیے متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 

ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھر سے باہر رہنے کے لطف کا تجربہ کریں۔ ہم قدرتی منظر والے علاقوں اور دوسرے تقریبات میں رہنمائی کے ساتھ چہل قدمی کا انتظام کرتے ہیں جس میں آپ شامل ہوسکتے ہیں۔ ہمارے پاس اپنے فیس بک صفحہ کے ذریعہ ڈیجیٹل تقریبات بھی ہیں، اور ہم مفید نکات اور خیالات بھی پوسٹ کرتے ہیں تاکہ لوگ خود سے گھر سے باہر رہنے کے تجربہ حاصل کرسکیں۔
 

کیا آپ ہمارے ساتھ شامل ہوکر قدرتی منظر کو محفوظ کرنے کا کام کرنا چاہتے ہیں؟ یہاں کلک کریں!