ہمارے ساتھ شامل ہوں

Naturvernforbundet ایک ممبر تنظیم ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس پورے ناروے میں ہزاروں ممبران ہیں۔ چونکہ ہمارے پاس متعدد ممبران ہیں، ہمارے پاس ایک مضبوط تنظیم ہے، اور ہم قدرتی منظر کو مزید بچا سکتے ہیں۔ اس لیے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادہ لوگ شامل ہوں۔

ممبر بنیں

آپ کچھ کیے بغیر ممبر بن سکتے ہیں، یا آپ ہمارے فیس بک گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں یا کسی ایک خبر نامہ کو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ تنظیم میں مزید فعال رہنے اور اس چیز کے لیے لڑنے کی وجہ کے متعدد مواقع موجود ہیں جس کی آپ فکر کرتے ہیں۔
سبھی ممبران مقامی گروپ («
lokallag«) کا حصہ ہیں۔ ہر گروپ ایک بورڈ اور قائد منتخب کرتا ہے جو گروپ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہیں «tillitsvalgte» کہا جاتا ہے۔ بورڈز ساتھ مل کے طے کرتے ہیں کہ Naturvernforbundet کو کیسے چلانا چاہئے اور ہمیں کن وجوہات کے لیے کام کرنا چاہئے۔ یہ جمہوریت ہے، اس لیے ہر کسی کے پاس ووٹ ہے۔ اگر آپ کو کسی مخصوص معاملہ کے سلسلے میں تشویش ہے، جیسے کہ اس علاقہ کے قدرتی علاقہ کو بچانا جہاں آپ رہتے ہیں، تو آپ کو اس معاملہ پر کام کرنے کے لیے ہم سے مدد مل سکتی ہے، اور آپ ہم پر ان موضوعات پر کام کرنے کا دباؤ ڈال سکتے ہیں جو آپ کے خیال میں اہم ہوں۔ آپ ہمارے ساتھ قومی یا بین الاقوامی موضوعات پر کام کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جیسے کہ آب و ہوا کی تبدیلی۔
Naturvernforbundet  میں ہم سوچتے ہیں کہ تنوع اہم ہے، اور ہم تارکین وطن پش منظر والے، مختلف ثقافتوں اور زندگی کے مختلف نظریات کے حامل ممبران اور tillitsvalgte حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمیں مختلف آوازیں درکار ہیں، کیونکہ مختلف تناظر اور تجربات گرانقدر ہیں۔ تنظیم میں شامل ہونا اور نئے لوگوں سے ملنا بھی پُرلطف اور قابل تفریح ہے۔ اس لیے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ سبھی Naturvernforbundet میں فعال شرکت کریں! اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اس سے پہلے کبھی بھی تنظیم میں نہیں رہے ہیں، یا اگر آپ کو معلوم نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے۔ ہم آپ کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔ بلاجھجھک ہم سے رابطہ کریں!


Norsk Friluftsliv نے گھر سے باہر کی منضبط زندگی (organized outdoor life) میں شمولیت اور تنوع کے بارے میں بہت زیادہ لکھا ہے۔ یہاں پر مزید پڑھیں: